Saturday, 15 August, 2026

نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کر دیا


نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کر دیا
سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کر دیا۔
الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ مانسہرہ کے کئی علاقوں میں برف باری کے باعث رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 125 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں سے فارم 45 نہیں پہنچے لیکن نتائج کا اعلان کر دیا گیا، اس لیے این اے 15 سے نتیجے کو روکا جائے۔
خیال رہے کہ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ کم تورغر سے ہار گئے اور انہیں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے شکست دی۔
حلقے کے تمام 550 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان 105249 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
نواز شریف 80382 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

Nawaz Sharif challenged the election result of NA-15 Mansehra

0 comments on “نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links