Sunday, 16 August, 2026

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر قتل کی جانیوالی کوہستان کی لڑکی کی تصاویر فوٹو شاپ نکلیں


کوہستان میں لڑکیوں کی تصاویر وائرل کرنے کے معاملے پر پولیس نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہےکہ فیس بُک پر امان دیدار نامی لڑکے کی آئی ڈی سے 2 لڑکیوں کی تصاویر وائرل ہوئیں، لڑکیوں کی تصاویر رحمت شاہ اور امان دیدار نامی لڑکے کی تصاویر کے ساتھ فوٹو شاپ کرکے لگائی گئی تھیں۔


جیو نیوز کے مطابقپ پولیس کا بتانا ہے کہ وائرل ہونے والے تصاویر میں سے ایک لڑکی کے قتل کی خبر موصول ہوئی۔
ولیس نے گاؤں برشریال سے مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے پٹن اسپتال پہنچائی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق دوسری لڑکی کو ریسکیو کرکے والدین کے ہمراہ پالس لایا گیا جہاں لڑکی نے سینئر سول جج کی عدالت میں بیان ریکارڈ کیا اور والدین کے ساتھ جانے کو کہا، عدالت نے 30 لاکھ روپے ضمانت کے عوض لڑکی کو والد کے حوالے کیا۔
رپورٹ کے مطابق مقتولہ لڑکی کے والد مرکزی ملزم ارسلا کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2012 میں ویڈیو وائرل ہونے پر جرگے کے حکم پر 5 خواتین اور چار لڑکوں کو قتل کیاگیا تھا اور واردات میں ملوث ملزمان کو اس سال بری کیا گیا تھا۔

the photos of the murdered girl from Kohistan turned out to be photoshopped

murdered-girl-from-kohistan- picture -photoshopped

0 comments on “سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر قتل کی جانیوالی کوہستان کی لڑکی کی تصاویر فوٹو شاپ نکلیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links