ایبٹ آباد : ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کی زیر صدارت ضلع ایبٹ آباد، ہریپور اور مانسہرہ کے ڈی پی اوز، علماء کرام، اہل تشیع سربراہان اور امن کمیٹی کے عہدیداران سے محرم الحرام 2025 میں قیام امن کے حوالے سے اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد۔اس موقع پر ڈی پی اوز صاحبان نے اپنے اپنے ضلع کے محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے اس موقع پر شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ پولیس نے محرم الحرام کیلئے تمام تر تیاری مکمل رکھی ہے، تینوں اضلاع میں سیکیورٹی کے موثر انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام مکاتب فکر کے علماء واکابرین کا تعاون اور امن کیلئے انکا مثبت کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، امید ہے کہ ہزارہ میں محرم الحرام میں امن بحال رہے گا، جہاں بھی کوئی بد نظمی پیدا ہو گی علماء، امن کمیٹی اوردیگر سٹیک ہولڈر ز کی یہ ذمہ داری ہے کہ و ہ فورا متعلقہ ضلع کے ڈی پی او صاحب کے نوٹس میں لائیں اور اسکا خوش اسلوبی سے حل نکالیں۔علماء اکرام محرم الحرام میں جمعہ المبارک کے اجتماعات میں امت کے اتحاد اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے پہلو کو اجاگر کریں۔ نفرت انگیز تقاریر، وال چاکنگ اور سوشل میڈیا کے زریعے فرقہ واریت کا پرچار کرکے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے اگر کوئی ایسی حرکت کرے گا تو اسکے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نفرت پھیلانے کے بجائے ہمیں مل بیٹھ کر علاقے کے امن و امان کو بہتر بنانا ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے ڈی آئی جی ہزارہ کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کیساتھ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ میٹنگ کے اختتام پرپاکستان کی بقاء و سلامتی اور قیام امن کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

A high-level meeting regarding Muharram-ul-Haram was held under the chairmanship of DIG Hazara Nasir Mahmood Satti.

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *