In this section you can find all news, events and photo of Abbottabad, Haripur, Mansehra, Battgram, Torgar and Kohistan. We select all local and regional news in urdu of these areas. Peopel search the local news abbottabad especially for their village, town and even Mohallah then they can get these news only on abbottabadonline.com
abbottabad local news paper played important role for these people and there are more tahn 15 local newspapers in Abbottabad, mansehra and haripur,
Shamal is the most circulated local newspaper in Hazara and peopel search urdu news paper shamal abbottabad, or abbottabad news paper online
daily shamal abbottabad, daily shammal news and local newspaper abbottabad and like daily Aaj is most circulated newspaper in Abbottabad and visiter also search aaj news abbottabad
These local news of Hazara were also searh from abroad and residents of Hazara wnat to know about their own native town or village level local news then they find all these newspaper of hazara and now most of newspapers are online on Abbottabadonline dot com and updated on daily basis ,
اسسٹنٹ کو آرڈینیشن آفیسر ایبٹ آباد اسامہ احمد وڑائچ نے صارفین کی شکایت پر نتھیاگلی بازار کا اچانک دورہ کیا دوران چیکنگ12 گراں فروشوں کا چالان کر کے مجموعی طورپر 56500/- روپے جرمانہ وصول کیا ۔ایبٹ آباد کے بڑے ہوٹلوں کے معیار اور صفائی چیک کرنے کی مہم شروع کی ہوئی ہے اس مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے نتھیاگلی کے مہنگے اور بڑے ہوٹلوں کو چیک کیا گیا اور ناقص صفائی پر چالان کرتے ہوئے موقع پر جرمانہ کیا۔صارفین نے اے سی او کے اس اقدام کو سراہا اس عزم کے ساتھ کی آئندہ بھی گلیات کے بازاروں اور ہوٹلوں کا چانک دورہ کیا جائے اور دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی جائے کہ وہ سرکاری نرخنامہ برائے اشیاء خوردونوش آویزاں کریں اور سرکاری نرخ پر فروخت کریں تا کہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ جیل بھی بھیجا جائے گا
——————————————————————————————————————–
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ایبٹ آباد میں پانچواں بی ایس
پروگرام کا اجراء۔۔۔۔ عوام کا پرنسپل کو خراج تحسین
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ایبٹ آباد میں جدید اور بین الاقوامی تعلیم کے سلسلہ کے تحت
بی ۔ایس پروگرام شروع کئے جا رہے ہیں۔گذشتہ سال جدید سائنسی علوم بائیو انفارمیٹکس ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ،کمپیوٹر سائنس
و ذوالوجی میں بی ایس پروگرام کی کامیابی کے بعد صوبائی حکومت کی کالج کے پرنسپل پروفیسرشکیل مفتی کی کوششوں اور جدو جہد کے نتیجے میں اس سال انٹر نیشنل ریلیشنز میں مزید ایک اور بی ۔ایس پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔علاقے کے تعلیمی حلقوں اور طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے مہنگائی کے دور میں سستی اور اعلی تعلیم کو ان کی دھلیز پر پہنچانے پر کالج کے پرنسپل اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔