پاکستانی نیوز رومز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے استعمال کے حوالے سے گائیڈ لائنز صحافی سمٹ میں متعارف کروا دی گئیں۔
میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی جانب سے منعقد کیے گئے صحافی سمٹ میں میڈیا ماہرین نے صحافت میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے اخلاقیات ترتیب دی ہیں۔ یہ اقدام پاکستانی نیوز رومز میں اے آئی ذمہ دارانہ استعمال کے لیے گائیڈ لائنز بنانے کی پہلی مشترکہ کوشش ہے۔
صحافی سمٹ کا تین روزہ یہ اجتماع صحافت میں اے آئی کے کردار پر مرکوز تھا۔ یہ پروگرام ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشن یونیورسٹی آف دی پنجاب کے اشتراک سے منعقد ہوا جسے یورپی یونین ان پاکستان اور یونیسکو کے تعاون حاصل تھا۔
صحافت میں اے آئی کے ذمہ دارانہ استعمال کی یہ گائیڈ لائنز میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے والے سینیئر پروفیشنلز کے ساتھ مل کر تیار کی گئی ہیں جن کا مقصد شفافیت اور احتساب کو مضبوط بنا کر نیوز رومز کو صحافت کی بنیادی اقدار کو برقرار رکھنے میں مدد دینا ہے۔
میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے بانی اسد بیگ کے مطابق یہ گائیڈ لائنز اور اصول اے آئی کے نیوز رومز میں انضمام کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے اور اس سے صحافتی عمل کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔
اسد بیگ کا مزید کہنا ہے کہ ان گائیڈ لائنز کو عملی نیوز روم کے تجربات سے جوڑنا نہایت اہم ہے۔
ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشن کے فیکلٹی ارکان اور طلبہ نے صحافی سمٹ میں اے آئی کے نیوز رومز کے انضمام پر مبنی مباحثوں، ورکشاپس اور مکالموں میں بھرپور حصہ لیا۔
ڈپارٹمنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر عائشہ اشفاق نے کہ میڈیا اسٹوڈنٹس پاکستان میں صحافت کے مستقبل کو متعین کریں گے، اس لیے ضروری ہے کہ ہم انہیں ایسے مواقع فراہم کریں جہاں وہ اے آئی کے بارے میں اہم مکالمات میں شامل ہوسکیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمیں امید ہے اس سمٹ میں ہونے والی بحثیں اور تربیتی سرگرمیاں طلبہ کو اپنے پیشہ ورانہ راستے بہتر طور پر متعین کرنے میں مدد دیں گی۔
میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی 2026 کے آغاز میں انڈسٹری مشاورت کا عمل شروع کرے گا تاکہ پاکستانی نیوز رومز میں ان سے آئی گائیڈ لائنز کے عملی نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔
Guidelines for the use of AI in Pakistani newsrooms introduced at Journalist Summit