حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے ہوگئی۔
پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
دوسری جانب حکومت نے مٹی کا تیل بھی 4 روپے 73 پیسےفی لیٹر مہنگا کردیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 180 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
government increased the prices of petroleum products.