Saturday, 15 August, 2026

جاپان میں سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں


جاپان کی جانب سے ساحل پر تابکاری پانی چھوڑے جانے کے تین ماہ بعد ہزاروں ٹن مچھلیاں ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح شمالی جاپان کے جزیرے ہاکوڈیٹ کے ساحل پر ایک میل تک مردہ مچھلیوں کو دیکھا گیا، خیال کیا جارہا ہے کہ مچھلیوں کی اموات 3 ماہ قبل جاپانی حکومت کی جانب سے سمندر میں فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ سے چھوڑے گئے ٹریٹڈ تابکاری پانی کی وجہ سے ہوئی ہے جس نے مقامی ماحولیاتی نظام کو تباہ کردیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی ماہرین کسی ٹھوس نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

اس حوالےسے جاپان کے فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محققین کا کہنا ہےکہ ہو سکتا ہے کہ مچھلیاں گہرے پانی میں جاتے وقت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مری ہوں ۔

thousands of tons of dead fish washed ashore due to radioactive water in the sea in Japan

0 comments on “جاپان میں سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links