وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کی زیر صدارت شعبہ جات کے سربراہان سے پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں یونیورسٹی طلباء و طالبات کے آنے والے امتحانات،داخلہ پالیسی اور یونیورسٹی میں دور جدید کے عین مطابق نئے پروگرامز کا آغاز و دیگر امور زیر غور رہے اس موقع پر رجسٹرار ایبٹ آباد یونیورسٹی افتخار حسین نے یونیورسٹی کے تمام زیر بحث امور پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان اور شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر وائس چانسلر نے اعتماد کا اظہار کیا
اس موقع پر اجلاس میں شعبہ جات کے ڈین،چئیرمینز ،ہیڈز نے پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کو وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور وائس چانسلر کے تعاون سے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کا عہد کیااجلاس سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے کہا کہ ہمارا مقصد اور اولین ترجیحات یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو تمام سہولیات سے آرستہ کرنا ہے جس کے لیے تمام شعبہ جات کے سربراہان و اساتذہ کو قلیدی کردار ادا کرنا ہو گا اور اور معیار تعلیم کو مزید بہتر بناتے ہوئے طلباء و طالبات کو بہترین ماحول فراہم کرنا ہوگا اجلاس کے اختتام پر رجسٹرار ایبٹ آباد یونیورسٹی افتخار حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کا کہ یونیورسٹی اور طلباء کے روشن مستقبل کے لیے تمام شعبہ جات سے وائس چانسلر آفس اور رجسٹرار آفس سے مکمل تعاون جار رکھے گا ۔
The first formal meeting with the heads of departments was chaired by Abbottabad University Vice Chancellor Prof. Dr. Tahir Irfan Khan.
The first formal meeting with the heads of departments by AUST VC