Sunday, 16 August, 2026

ملک میں بارشوں سے مزید 10 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 252 ہوگئی


ملک میں بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 252 ہوگئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 139 ہوئیں، اس کے علاوہ مختلف حادثات میں زخمیوں کی تعداد 611 ہو چکی ہے۔

این ڈے ایم اے کا بتانا ہےکہ ملک میں بارشوں کے دوران 24 گھنٹوں میں 151 مکانات گرے اور 120 مویشی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج مزید موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شہریوں کو درخت، بل بورڈز اور غیر محفوظ تعمیرات سے دور رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

due to rains in the country, death toll reaches 252

0 comments on “ملک میں بارشوں سے مزید 10 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 252 ہوگئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links