ملک میں بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 252 ہوگئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 139 ہوئیں، اس کے علاوہ مختلف حادثات میں زخمیوں کی تعداد 611 ہو چکی ہے۔

این ڈے ایم اے کا بتانا ہےکہ ملک میں بارشوں کے دوران 24 گھنٹوں میں 151 مکانات گرے اور 120 مویشی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج مزید موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شہریوں کو درخت، بل بورڈز اور غیر محفوظ تعمیرات سے دور رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

due to rains in the country, death toll reaches 252

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *