Saturday, 15 August, 2026

سی پیک پر قائم مشترکہ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کراچی تا پشاور ریلوے لائن کو جدید بنانے کے منصوبے ایم ایل ون کی بڈنگ پر اتفاق


اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک پر قائم مشترکہ ورکنگ کمیٹی کے 13 ویں اجلاس میں کراچی تا پشاور ریلوے لائن کو جدید بنانے کے منصوبے ایم ایل ون کی بڈنگ پر اتفاق کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے کی بڈنگ پر اتفاق ہوا ہے جسے وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران حتمی شکل دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کے منصوبے پر 6 ارب 80 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، یہ منصوبہ مرحلہ وار مکمل ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان اور چین کے درمیان پن بجلی کے 1800 میگاواٹ منصوبوں کی تکمیل سمیت سی پیک کے دوسرے فیز کے تحت زرعی صنعتی اور مائننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں لگائے گئے چین کے بجلی منصوبوں کے پاکستان کی طرف بقایاجات 500 ارب روپے سے زائد ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بہت گہری اور پکی ہے کوئی اور ملک ہوتا تو اب تک پاکستان کو عالمی ثالثی عدالت میں لے جا چکا ہوتا۔

In the 13th session of the Joint Working Committee established on CPEC between Pakistan and China, agreement was reached on the bidding of ML-1, a project to modernize the Karachi-Peshawar railway line.

ML-1 Karachi-Peshawar railway line

#CPEC

0 comments on “سی پیک پر قائم مشترکہ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کراچی تا پشاور ریلوے لائن کو جدید بنانے کے منصوبے ایم ایل ون کی بڈنگ پر اتفاق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links