شنگھائی الیکٹرک گروپ کے چیئرمین کی سربراہی میں وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کرکے پاکستان میں شنگھائی الیکٹرک کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔

شنگھائی الیکٹرک گروپ کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی اشتراک کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں، چینی کمپنیاں کول پاور پلانٹس اور کوئلے کی کان کنی میں مزید سرمایہ کاری کریں

انہوں نے کہا کہ یہاں کام کرنے والے چینی مہمانوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، موجودہ منصوبوں کی وسعت کیلئے چینی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں دیں گے۔

ملاقات کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے وفد نے وزیراعظم کو مختلف منصوبوں کی اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

The delegation led by the chairman of Shanghai Electric Group met with Prime Minister Shehbaz Sharif and briefed on various projects of Shanghai Electric in Pakistan

changhai-electric-group-met-with-pm-shehbaz-sharif

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *