Saturday, 15 August, 2026

مکہ مکرمہ میں نائیجریا کی خاتون عازم حج نے بچے کو جنم دیا


مکہ مکرمہ: نائیجریا کی خاتون عازم حج نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج سیزن میں ہونے والی یہ پہلی ولادت ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ 30 سالہ خاتون نے مکہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال میں بچے کو جنم دیا، جس کا نام محمد رکھا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون کو حمل کے 31 ہفتے بعد ہی شدید تکلیف کے سبب اسپتال کے ایمرجنسی روم میں داخل کروایا گیا، ایمرجنسی ٹیم نے ان کی حالت کا جائزہ لیا جس کے بعد خاتون کو میٹرنٹی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

وقت سے قبل پیدا ہونے والے بچے کی مکہ کے اسپتال میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور خاتون کی حالت بھی بہتر بتائی جا رہی ہے۔

 Nigerian woman gave birth to a baby in Makkah

birth to a baby in Makkah

baby birth in Makkah

0 comments on “مکہ مکرمہ میں نائیجریا کی خاتون عازم حج نے بچے کو جنم دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links