Saturday, 15 August, 2026

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے طویل ملاقات


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے طویل ملاقات کی۔

سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات کی جو تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔

آرمی چیف اور امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں نے پاک امریکا تعلقات، خطے اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سیکرٹری آف اسٹیٹ، سیکرٹری دفاع اور امریکی فوج کے سربراہ سمیت مختلف سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

Army Chief General Asim Munir held a long meeting with representatives of the American think tank in Washington

Army Chief General Asim Munir meeting with American think tank

0 comments on “آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے طویل ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links