ایبٹ آباد: سابق سپیکر ورکن خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ میرا جرم یہ تھا عمران خان زندہ بعد کا نعرہ لگایا ۔نو مئی کو ایبٹ آباد میں تھا ہی نہیں پھر بھی گھروں پر چھاپے مارے گئے۔عوامی نمائندوں کو درپیش مسائل پر ان کا نمائندہ بن کر اسمبلی میں آواز بلند کریں گے ۔ان کے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتا ہوں ۔معیشت میں تاجر ریڑھ کی ہڈی سی حثیت رکھتے ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں بطور مہمان خصوصی ایبٹ آباد بزنس کونسل کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں چیئرمین ایبٹ آباد بزنس کونسل وسیم علی ملک ،وائس چیئرمین ظہیر بیگ نے کابینہ کے ہمراہ عہدوں کا حلف اٹھایا۔اس موقع پر سابق صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن سلطان احمد نواز ،سینئر تاجر رہنما ملک لیاقت اعوان ،سید افتخار علی شاہ ،سابق ناظم کامران احمد ایڈووکیٹ کے علاوہ مختلف بازاروں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز اور ویلج اور نیبر ہوڈ کے چیئرمین بھی شریک تھے۔رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کی تضحیک کی جاتی ہے ۔کبھی بھی انتظامیہ کے ٹاؤٹ نہ بنیں۔اپنے حقوق کے لئے جب احتجاج کیا جاتا ہے تو تاجروں کی صفوں میں سے ہی انتظامیہ کے ٹاؤٹ بن کر خراب کرتے ہیں۔اپنی صفوں میں ہمیشہ اتحاد برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا ہے کہ تاجر ایک باوقار شعبہ ہے ان کے پاس اسٹیٹ کے ملازموں کو چل کے آنا چائیے۔
انہوں نے ایبٹ آباد بزنس کونسل کے تمام نومنتخب عہدیدران کو عہدوں کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ قبل ازیں چیئرمین ایبٹ آباد بزنس کونسل وسیم علی ملک کا کہناتھا ایبٹ آباد بزنس کونسل کے قیام کا مقصد تاجروں اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے۔حکومت کے بہترین کاموں کو سرہانے اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کی کوشش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج اور شٹر ڈاؤن سے تاجر کا گلا گھونٹا جاتا ہے ۔احتجاج کسی بھی مسائل کا حل نہیں ۔دوسال قبل اس پلیٹ فارم کا آغاز کیا جس میں نظریات کے مطابق لوگ جمع ہو رہے ہیں۔انہوں نے تقریب حلف برداری میں شریک ہونے والے سیاسی وسماجی شخصیات ،تاجروں کا شکریہ ادا کی

Ex-Speaker Working Khyber Pakhtunkhwa Assembly Mushtaq Ahmad Ghani as Chief Guest Addressing the swearing in ceremony of Abbottabad Business Council

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *