اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل کردی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گھرپرموجود مولانافضل الرحمان کے بیٹے اسجد محمود کو گرفتار کر لیا گیا۔
سی ڈی اے نے 4 صفحات پر مشتمل آرڈر جاری کردیا، سی ڈی اے کے حکم نامے کے مطابق گھر کے مالک امان اللہ کی رہائشی پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کردی گئی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ امان اللہ غیر ملکی شہری ہیں جبکہ ان کا پاکستانی شناختی کارڈ بھی منسوخ ہوچکا ہے۔
سی ڈی اے کے مطابق امان اللہ کو 26 نومبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم ان کے پیش نہ ہونے پر گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سی ڈی اے کے مطابق سیکٹر جی سکس فور، اسٹریٹ نمبر 83، مکان نمبر7 کی ملکیت کی تبدیلی فوری منسوخ کردی گئی، اسپیشل برانچ کی22 نومبر2026کی رپورٹ کےبعدمعاملےکی تحقیقات شروع کی گئیں۔
سی ڈی اے کے مطابق امان اللہ کا شناختی کارڈ والدین کے شناختی کارڈز کی بنیاد پر جاری ہوا تھا، خاندانی ریکارڈ میں تضاد پر نادرا نے امان اللہ کا شناختی کارڈمنسوخ کردیاتھا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 25 نومبرکو سی ڈی اےکومعاملےسےآگاہ کیا۔
سی ڈی اے نے 25 نومبر کو امان اللہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا، امان اللہ کو26 نومبر کو ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کے سامنے پیش ہو کر وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی، امان اللہ 26نومبر کو ممبر اسٹیٹ کے سامنے پیش نہ ہوئے۔
سی ڈی اے نے دستیاب سرکاری ریکارڈ اور نادرا کی تصدیقی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا، غیر ملکی شہریوں کے پاکستان میں جائیداد حاصل کرنے پربھی قانونی پابندی کاحوالہ دیا گیا، غیر ملکی شہری پیشگی تحریری اجازت کےبغیرپاکستان میں زمین یا جائیدادحاصل نہیں کرسکتا۔ سی ڈی اے نے امان اللہ کے نام جائیداد کی تبدیلی ملکیت فوری طور پر منسوخ کر دی۔
Maulana Fazl-ur-Rehman’s residence sealed; son arrested from the house.
Maulana Fazl-ur-Rehman residence sealed son arrested


