حکومتی اقدامات اور گندم کی درآمد کے باوجود آٹا مزید مہنگا ہوگیا۔
ملک میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3 ہزار 800روپے تک پہنچ گئی، حیدرآباد کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق پشاور میں 3 ہزار 750 روپے، راولپنڈی، اسلام آباد میں 3 ہزار 733، کراچی 3 ہزار 600 روپے، بنوں اور کوئٹہ میں 3 ہزار 600 روپے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی فروخت جاری ہے۔
لاڑکانہ میں آٹا 3 ہزار 560 ، گوجرانوالہ میں 3 ہزار 533 ،سیالکوٹ اور لاہور میں بھی 3 ہزار 533 روپے تک ہو گیا۔
Despite government measures and wheat imports, flour has become even more expensive.
flour prices increased Despite government measures



