پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ صوبوں کو چھوٹا ہوناچاہیے اور انتظامی یونٹس ہونے چاہییں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے براہ راست گفتگو کرنی چاہیے۔
سلمان صفدر سے کہا کہ ہم سے اصول کی سطح پر بات کی جائے ، پھر ہم دیکھیں گے کہ ہمیں کہاں جانا ہے اور ہم کیا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک ہم سب کو رسائی دی جائے تو ہم بات کو لے کر آگے بڑھ سکتے ہیں، جس تیزی سے القادر کیس کی اپیلوں پر اصرار کیا جا رہا ہے اُس سے تشویش پیدا ہو رہی ہے۔
صوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ صوبوں کو چھوٹا ہوناچاہیے اور انتظامی یونٹس ہونے چاہییں لیکن بات ہوگی تو صرف اس ایک چیز پر نہیں ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو ریلیف ملنا چاہیے، ضروری ہے کہ وہ اپنی مرضی کے اسپتال منتقل ہوں۔
Imran Khan is in favor of dividing the provinces into smaller administrative units: Salman Akram Raja