نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے ) راولپنڈی سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک پکڑ لیا۔

ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق چکری روڈ نجی سوسائٹی میں عباسی کال سینٹر پر مارے گئے چھاپے میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی ٹیلی گرام پروفائلز سے آسٹریلوی شہریوں سے فراڈ کرتے تھے۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق جعلی یوٹیوب ٹاسک اور یو ایس ڈی ٹی کرپٹو انویسٹمنٹ کے نام پر لاکھوں سے فراڈ کیا جاتا تھا۔ کمپیوٹر، سرورز اور موبائل ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزمان، منیجرز اور ٹیم لیڈرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

Action by FIA Rawalpindi Circle: International cyber fraud network busted

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *