ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن ریجنل سپورٹس آفس ضلعی انتظامیہ کے باہمہ اشتراک سے انڈر15انٹر سکولز ہاکی چیمپئن شپ ایبٹ آباد میں شروع ہوگئی ابتدائی دو روز میں 8میچز کھیلے گئے پہلے میچ میں نمبر ون ہائی سکول حویلیاں نے مڈل سکول نڑدوبہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکستہ دے دی دوسرے میچ میں مڈل سکول نواں شہر نے کوکل پرسین کو زبردست مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دے دی مڈل سکول دو بہتھر نےچونا کاری کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی نمبر ون ہائی سکول نے مڈل سکول نواں شہر کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکستہ دی نمبر تین ہائی سکول نے مڈل سکول نواں شہر کو 5/0سے شکست دی جبکہ ہائی سکول نمبر دو نے حویلیاں کو ایک بہترین مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دی اس موقع پر آر ایس او سلیمان خان اور سکولز اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی
The Under-15 Inter-School Hockey Championship started in Abbottabad, organized through the collaboration of the Pakistan Hockey Federation, the Regional Sports Office, and the district administration.
