اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مقامی طورپر تیار ہونے والی 2000 سی سی تک ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقامی طور پر تیار ہونے والی 2000 سی سی تک ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر 25 فیصد بجائے اب 18فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔
وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق8 مارچ 2023کے ایس آر او 297 اور 8 مارچ 2024کو جاری ایس آر او نمبر 370 میں ترمیم کردی گئی اور ایس آرا 370 میں نئی ترمیم شامل کی گئی ہے۔
Reduction in sales tax on local hybrid electric vehicles up to 2000 cc