ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کی اور عدالت نے عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔
دالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مسلسل طلبی کے باوجود عمر ایوب پیش نہ ہوئے جس پر انہیں اشتہاری قرار دیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Omar Ayub declared a proclaimed offender in the November 26 protest case; arrest warrant issued.
Omar Ayub arrest warrant issued

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *