مانسہرہ: گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج کے کیڈٹس کل کے معماران قوم ہیں اور وہ مستقبل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سکائوٹ کیڈٹ کالج بٹراسی کے پرنسپل بریگیڈیئر (ر) عبدالحفیظ، ستارہ امتیاز (ملٹری) کی قیادت میں آنے والے کیڈٹس کے وفد سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخواہ نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج بٹراسی صوبے کے بہترین تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے، جس میں زیر تعلیم نوجوان کیڈٹس نے ملکی سطح پر ہردور میں اپنی فکری تعلیم، بہترین تربیت کے ساتھ اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ کالج کی ترقی و بہتری کے لیے وہ صدرِ پاکستان کو خط لکھ چکے ہیں اور جلد ہی ادارے کا دورہ بھی کریں گے۔ گورنر نے پرنسپل بریگیڈئیر عبد الحفیظ کی قیادت ان کی بہترین تعلیمی پالیسی، کیڈٹس کی تربیت اور ادارے کی بہترین مینجمنٹ پر تعریف کرتے ہوئے ان سے تشکر کا اظہار کیا،فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی کا راستہ معیاری تعلیم سے ہو کر گزرتا ہے اور صوبے کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں، جنہیں بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سکائوٹ کیڈٹ کالج بٹراسی سمیت تعلیمی اداروں کی بہتری اور طلبہ کی فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کے نوجوان کھیلوں سمیت ہر میدان میں غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کو تعلیم، کھیل اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔گورنر نے طلبہ کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کے قیام میں پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کے لیے الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے بات کی جائے گی، جبکہ یونیورسٹی طلبہ کو بیرون ملک اسکالرشپس دینے اور سستے نرخوں پر الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے اقدامات بھی زیر غور ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو کالج اور سکول سطح کے طلبہ کو بھی سہولتی منصوبوں میں شامل کرنا چاہیے، جبکہ مائنز اینڈ منرلز انڈسٹری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی شمولیت کے بغیر معاشی و علاقائی ترقی ممکن نہیں۔
Cadets of Pakistan Scout Cadet College Batrasi, led by Brigadier Abdul Hafeez, visited the Governor House.
Cadets of Pakistan Scout Cadet College Batrasi visited the Governor House.