حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 377روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 380روپے 78 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل 8 روپے 70 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقررہوگئی۔

دوسری جانب وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں 24 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 91روپے 34پیسے سے بڑھا کر 116روپے 8 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 24 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ج سکے بعد ڈیزل پر لیوی 68 روپے 93 پیسے سے کم کر کے 44روپے 59پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

The government announced a reduction in the price of petrol by Rs 4 per liter.
 government announced a reduction in the price of petrol by .

Rs 4 per liter reduction in petrol

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *