پاکستان ہاکی فیڈریشن نےقومی ہاکی کھلاڑیوں کو4کروڑ 50 لاکھ روپے اداکردیے۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 22 لاکھ روپے دیے گئے ہیں، کھلاڑیوں کو7 لاکھ پرو لیگ کی مد میں ادا کیے گئے۔

وزیراعظم کی جانب سےورلڈکپ میں کوالیفائی کرنےکی مد میں 15لاکھ دیےگئے۔
پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ یہ پہلاموقع ہےکسی ایونٹ میں جانےسےقبل رقم ایڈوانس میں دی گئی،پرولیگ کےلیےکھلاڑیوں کوڈیلی الاؤنس کی مد میں رقم دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کوڈیلی الاؤنس کی مدمیں110ڈالرزکےحساب سےرقم دی گئی ہے، وزیراعظم کی ہدایات کےمطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کےمعاملات دیکھ رہے ہیں،امید ہے کھلاڑی پرو لیگ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

پاکستان ہاکی ٹیم 13 سے 20 جون تک بیلجیئم میں میزبا ن ٹیم اور اسپین سے پرولیگ کے چار میچ کھیل کر بھارت اور انگلینڈ کے ساتھ 23 سے 27 جون تک انگلینڈ میں پرولیگ کے 4 میچ کھیلے گی۔

قومی ہاکی ٹیم پرولیگ میں شرکت کے بعد نیدر لینڈز اور بیلجیئم میں 14 سے 30 اگست تک FIH ہاکی ورلڈکپ میں ایکشن میں ہوگی۔

Pakistan Hockey Federation paid Rs 45 million to national hockey players. Each player was given Rs 2.2 million

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *