ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی مؤثر اور بھرپور کارروائی، قیمتی سرکاری اراضی واگزار

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک قابلِ تحسین اور اہم اقدام کے تحت ڈی بی ہاؤس نتھیاگلی میں واقع تقریباً نو کنال قیمتی سرکاری اراضی کو غیر قانونی قابضین سے واگزار کروا لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر/میونسپل مجسٹریٹ نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کی خود نگرانی کی. کارروائی کے دوران متعلقہ اداروں کی ٹیموں نے مربوط حکمت عملی کے تحت غیر قانونی قابضین کے زیر استعمال پرمسسز کو سیل کر دیا، جبکہ مکمل اراضی کو سرکاری تحویل میں لے کر باقاعدہ طور پر ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے حوالے کر دیا گیا.

انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر واضح کیا گیا کہ سرکاری زمینوں پر کسی قسم کا غیر قانونی قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، یہ اقدام نہ صرف حکومتی رٹ کی بحالی کا مظہر ہے بلکہ عوامی وسائل کے تحفظ کی جانب ایک اہم پیش رفت بھی ہے.

عوامی مفاد اور سرکاری املاک کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر ہو کر ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

Deputy Commissioner Abbottabad's effective and vigorous action, valuable government land recovered

DC Abbottabad recovered valuable government land

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *