کراچی: سندھ کے شہر شہداد کوٹ اور اطراف میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق شہداد کوٹ اور اطراف میں دوپہر 12 بج کر 36 منٹ پر 5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈکیاگیا۔
حکام نے بتایا کہ زلزلےکی گہرائی 14 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلےکامرکزشہدادکوٹ سےتقریباً 74کلومیٹرشمال مغرب میں تھا۔
زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Severe earthquake tremors felt in Shahdad Kot and surrounding areas, depth recorded at 14 kilometers