Saturday, 15 August, 2026

سکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں کارروائیوں کے دوران 23 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا


پشاور: سکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں کارروائیوں کے دوران 23 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور خوارج کی پوزیشن کو مؤثرانداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کرم میں ایک کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے جب کہ خفیہ اطلاع پر دوسری کارروائی میں 11 خوارج کو مارے گئے۔

Forces operations in Kurram,  killed 23 terrorists 

0 comments on “سکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں کارروائیوں کے دوران 23 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links