Sunday, 16 August, 2026

مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات فوری ختم کریں، حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق


حکومت اور اپوزیشن نے اس مؤقف پر اتفاق کیا ہے کہ مسلم ممالک اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کریں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں وزیرمملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہےکہ جن مسلم ممالک نے اسرائیل کے ساتھ ابراہیم ایکارڈ پر دستخط کیے ہوئے ہیں انہیں چاہیے کہ فوری طور پر ابراہیم ایکارڈ معطل کریں۔

انہوں نے ابراہیم ایکارڈ پر دستخط کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کریں اور اسرائیل سے معافی بھی منگوائیں۔
ادھر تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے بیرسٹر عقیل کے مؤقف سے اتفاق کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ ابراہیم ایکارڈ ختم کرنا کم سے کم قدم ہے جو مسلم ممالک کو اٹھانا چاہیے اور اس کے بعد ہی دیگر اقدامات کا راستہ ہموار ہو گا۔

Muslim countries should immediately end diplomatic relations with Israel

0 comments on “مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات فوری ختم کریں، حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links