بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث تباہی مچ گئی ، دریا سڑکوں پر آگئے، بستیاں ڈوب گئیں ، پنجاب میں سیلاب سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مسلسل بارشوں اور کے باعث بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
دریائے چناب، ستلج اور راوی میں پانی کی سطح بلند ہو کر خطرناک حد کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ سیلاب نے پنجاب میں تباہی مچا دی ہے۔
گوجرانوالہ ڈویژن میں سیلاب سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 لاپتہ ہوگئے۔
کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر کے مطابق گجرات میں 3،سیالکوٹ میں 2 نارووال اور گوجرانوالہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں سیلاب کے باعث 3 افراد لاپتہ بھی ہوگئے۔
شاہدرہ پر بڑا سیلابی ریلا گزرنےکا خطرہ
دریائے راوی میں شاہدرہ پر پانی میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔ پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 25 ہزار 300کیوسک ہو گیا ہے۔
کمشنر لاہور کا کہناہے کہ آج صبح 9،10 شاہدرہ سے 1 لاکھ60 ہزار کیوسک ریلے کا امکان ہے ۔ ابھی تک راوی میں سیلابی صورتحال قابو میں ہے۔ دریائے راوی کی گنجائش 2 لاکھ 50ہزارکیوسک ہے۔
کمشنر لاہور کے مطابق ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاری مکمل ہے،ہائی الرٹ پر ہیں ۔راوی کےبیڈ سےانخلاء مکمل ہے،قریبی علاقوں سےانخلاءجاری ہے۔
7 people killed in Floods in Punjab