پشاور: خیبرپختونخوا میں ای اسٹامپنگ کا نظام نافذ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے ای اسٹامپنگ کا نظام نافذ کرتے ہوئے دستی اسٹامپ پیپرز پر پابندی عائد کردی ہے۔

رجسٹریشن ایکٹ 1908 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یکم ستمبر 2025 سے صوبے میں صرف ای اسٹامپنگ کا استعمال ہوگا اور دستی اسٹامپ پیپر قبول نہیں کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹریشن دفاتر میں دستی اسٹامپ پیپرز کا استعمال ختم کردیا گیا ہے، یہ فیصلہ شفافیت اور تیز سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام رجسٹرارز کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

E-stamping system  implemented in Khyber Pakhtunkhwa.

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *