Sunday, 16 August, 2026

اسلام آباد انتظامیہ کا شہر کے تمام اسٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا فیصلہ


اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تمام اسٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق تمام افسران فی الفور فیلڈ میں جا کر کارروائیاں یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جس علاقے کے اسٹالز سے باجے برآمد ہوئے متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی کہ کارروائیاں یوم آزادی تک یومیہ بنیادوں پرکی جائیں۔

Islamabad administration decides to seize bajaj from all stalls in the city

0 comments on “اسلام آباد انتظامیہ کا شہر کے تمام اسٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links