وزیراعظم شہباز شریف کی یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش اور نجکاری کیلئے قائم کردہ کمیٹی نے 31 جولائی تک یوٹیلٹی اسٹورز کی تمام سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کردی۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

ملازمین کیلئے منصفانہ اورمالی طورپرقابل عمل وی ایس ایس پرتفصیلی غور کیا گیا۔

کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹور سے متعلق نجکاری کمیشن سے مشاورت کی سفارش کی اور یوٹیلٹی اسٹورز کے اثاثہ جات کی فروخت کے امکانات کاجائزہ لیا، کمیٹی نے قانونی اور آپریشنل پہلوؤں کے جائزے کیلئے سب کمیٹی تشکیل دے دی۔

اعلامیے کے مطابق سب کمیٹی رواں ہفتے وی ایس ایس پلان پر رپورٹ پیش کرےگی، کمیٹی کی سفارشات جلد وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کویوٹیلٹی اسٹورز کی بندش اور ملازمین کیلئے وی ایس ایس پلان بنانے کا ٹاسک دیاگیاہے اور31 جولائی تک یوٹیلٹی اسٹورز کی تمام سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کی۔

Utility stores closed on July 31, directs committee formed by Prime Minister

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *