Saturday, 22 August, 2026

کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا نے ملک میں داخلے کی اجازت دیدی


کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا نے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 150 کے قریب پاکستانی گوما شہر میں خانہ جنگی کے باعث پھنسے ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا نے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی جس کے بعد 75 پاکستانی گوما سے روانڈا منتقل ہوگئے۔

اس حوالے سے دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کےلیے رہائش اور کھانے کا انتظام کرلیا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید پاکستانیوں کے روانڈا جانے کا امکان ہے۔

Rwanda allowed Pakistanis stranded in Congo to enter the country

0 comments on “کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا نے ملک میں داخلے کی اجازت دیدی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links