Wednesday, 19 August, 2026

پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق دروزبا ہفتم کا آغاز


راولپنڈی: پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبا ہفتم کا آغاز ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتےطویل مشق 13 اکتوبرکونیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹر پبی میں شروع ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان خصوصی کمانڈنٹ نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرنے افتتاحی تقریب میں شرکت کی جب کہ مشق میں لائٹ کمانڈو ٹروپس اور روسی فوجی دستے بھی شریک تھے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں اور دوست ممالک کےدرمیان تاریخی و فوجی تعلقات بہتربنانا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ یہ پاک روس افواج کی انسداددہشتگردی شعبےمیں ساتویں دوطرفہ مشترکہ مشق ہے، مشق میں حصہ لینے والے دستے ایک دوسرےکے باہمی تجربےسےفائدہ اٹھائیں گے۔

Joint military exercise between Pakistan and Russia Drozba 7th begins

0 comments on “پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق دروزبا ہفتم کا آغاز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links