ایبٹ آباد: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان کا اپر کوہستان کا دورہ، داسو ڈیم،کس چائنیز کیمپ کا دورہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ،پولیس افسران، ڈیم سیکیورٹی افسران، چائنیز عہدیداران سے میٹنگ سیکیورٹی و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال، اپر کوہستان کے سیاسی و سماجی شخصیات، علماء اکرام و دیگر مکتبہ فکر کے افراد سے ملاقات علاقہ میں قیام امن اور پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے اپر کوہستان کا دورہ کیا، ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی او اپر کوہستان مختیار احمد کے ہمراہ داسو ڈیم سائیٹ اور کس چائنیز کیمپ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ واپڈا اتھارٹیز و دیگر آفسران نے ڈی آئی جی ہزارہ کو سیکیورٹی انتظامات اور درپیش چیلنج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی، کس چائنیز کیمپ میں چائنیز عہدیداران کے وفد سے ملاقات کی، ڈی آئی جی ہزارہ نے واپڈااتھارٹیز افسران و چائنیز عہدیدارن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ داسو ڈیم کی تعمیر اس وقت پاکستان اور خصوصا خیبرپختونخواہ پولیس کیلئے ایک اہم پراجیکٹ وچیلنج ہے پاکستان دشمن عناصر اس پراجیکٹ کو ناکام بنانے اور پاکستان چین دوستی کے درمیان خلا پیدا کرنے کی ناکاکام کوششیں کررہے ہیں خیبرپختونخواہ پولیس اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر اسکو کامیاب کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے چائنیز ورکرز اور داسو ڈیم کی حفاظت کیلئے کسی بھی جانی و مالی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور دشمن کے مزموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔ چائنیز عہدیداران نے ڈی آئی جی ہزارہ کو کیمپ دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ڈی آئی جی ہزارہ نے اپر کوہستان کے پولیس افسران کی منعقدہ میٹنگ کی بھی صدارت کی ڈی پی او اپر کوہستان مختیار احمد نے ڈی آئی جی ہزارہ کو کوہستان میں جاری پراجیکٹ، چائنیز سیکیورٹی اور پولیس کی کارکردگی و درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چائنیز و ڈیم سیکیورٹی میں زرہ برابربھی پیشہ ورانہ غفلت برداشت نہیں کی جائے۔ داسو ڈیم اور چائنیز کی نقل حرکت کے وقت سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس چیک پوسٹ پر تمام آنے جانے والے مسافروں کا مکمل ریکارڈ کا اندراج کیا جائے اور گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی جائے۔ ڈیم ایریا اور چائنیز کیمپ کے اردگرد کے علاقوں میں ہفتہ وار سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیے جائے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ کو مزید فعال کیا جائے دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کی معلومات پر فوراً عملی اقدامات اٹھائے جائے۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ نے اپر کوہستان کے سیاسی و سماجی شخصیات علماء کرام و دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی ملاقات کی انہوں نے کوہستان نئے تھانہ جات و چوکیات بنانے پولیس کی بھرتی و دیگر تجاویز و مسائل سے ڈی آئی جی ہزارہ کو آگاہ کیاڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپر کوہستان کی عوام امن پسند ہے اور ضلع میں جاری پراجیکٹ اور قیام امن میں پولیس و دیگر اداروں کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں جس میں سیاسی و سماجی شخصیات وعلماء اکرام کا کلیدی کردار ہے علماء کرام لوگوں کو یہ آگاہ کریں کہ وہ کسی بھی شرپسند اور ملک دشمن دہشتگرد عناصر کو اپنے ضلع میں ہرگز قیام نہ کرنے دیں اور ایسے افراد کے بارے میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔ آپ کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز و مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اپر کوہستان کے پولیس افسران کو جوانوں کو پیشہ ورانہ بہترین کارکردگی کی بناء پر تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعامات سے بھی نوازا۔ ڈی پی او اپر کوہستان مختیار خان نے ڈی آئی جی طاہر ایوب خان کو کوہستان پولیس کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔

DIG Hazara Tahir Ayub visits Upper Kohistan, Dasu Dam, Chinese Camp





By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *