Sunday, 16 August, 2026

چین میں شدید بارشوں کے دوران ایکسپریس وے کا ایک حصہ گرنے سے 36افراد ہلاک


چین میں شدید بارشوں کے دوران ایکسپریس وے کا ایک حصہ گرنے سے 36افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں پیش آیا جہاں ایکسپریس وے کا 18 میٹر کا حصہ ٹوٹنے سے 23 گاڑیاں نیچے گرگئیں۔

خبر رساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ اس حادثے میں 36 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیج ایکسپریس وے کے گرنے کے فوراً بعد لی گئی ہے جس میں سڑک کے نیچے سے شعلے اور سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔

36 people died when a part of the expressway collapsed during heavy rains in China

36 people died heavy rains in China

#china

#chinaflood

0 comments on “چین میں شدید بارشوں کے دوران ایکسپریس وے کا ایک حصہ گرنے سے 36افراد ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links