ایبٹ آباد:ماں اور بچے کی بہترین نشو نما کی آگہی کے لئے بے نظیر نشو نما پروگرام کے تحت سماجی رویوں کی تبدیلی کے لئے ڈی ایچ او آفس میں سیمینار اور ریلی نکالی گئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ کی سربراہی میں آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال ،نیشنل پروگرام کے کوآرڈنییٹر ڈاکٹر اشفاق ،نیوٹریشن کوآرڈنیٹر ڈاکٹر عبد الحسیب کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران شریک تھے۔سیمینار میں مہمان خصوصی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ کا کہنا تھا صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے ماہ اور بچے کی غذائیت اور ماؤں کو بچوں کو دودھ پلانا انتہائی اہم ہے۔سیمینار کا بھی بنیادی مقصد شہریوں میں ماں اور بچے کی صحت اور غذائیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔بچوں کو دودھ نہ پلانے سے ماؤں کی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب نہیں ہوتے اور بچوں کی نشونما بھی نامکمل رہتی ہے۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔

:Seminar at DHO office under Benazir program for awareness of optimal development of mother and child

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *