کوہاٹ میں خوشحال گڑھ کےقریب دریائےسندھ میں کشتی الٹنےسے 9 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 7 کو بچا لیا گیا جبکہ 2 افراد لاپتا ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق 7 افراد کو مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے بچایا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لاپتا 2 افراد کی تلاش کے لیے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی ریسکیو ٹیموں کا آپریشن 7 گھنٹےجاری رہاجو اندھیرے کے باعث روک دیا گیا ہے۔
ریسکیو آپریشن آج دوبارہ شروع کیا جائےگا۔
Kohat: 9 people drowned after boat capsizes in Indus River, 7 rescued