حویلیاں: ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حامل نوجوان اپنے ہنر سے بہتر روزگار کما سکتے ہیں، آج دنیا میں ڈگریوں سے زیادہ ڈپلومہ ہولڈرز کی قدر کی جاتی ہے، انسٹکیٹر سید رمضان شاہ کی صلاحیت نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار سینئر جرنلسٹ قاضی حامد ظفر، سیفٹی انسٹکیٹر سید رمضان شاہ، ممتاز قانون دان سردار ممتازعالم، ممتاز سماجی شخصیت صابرسلطان اور سردار ندیم احمد نے HSE کے زیر اہتمام سیفٹی کورس مکمل کرنے والے طلبہ کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں ہنر مند اور ڈپلومہ ہولڈرز افراد کی قدر کی جاتی ہے قاضی حامد ظفر نے کہا کہ پاکستان سے عرب اور یورپی ممالک جانے والے سیفٹی کورس کے حامل نوجوان باعزت روزگار کما کر اپنے خاندان اور ملک کی خدمت کررہے ہیں جن کو ہنر مند بنانے میں ممتاز سیفٹی انسٹکیٹر سید رمضان شاہ کی خدمات قابل تحسین ہیں HSE کے سیفٹی انسٹکیٹر سید رمضان شاہ نے کہا کہ حویلیاں کے سینکڑوں نوجوان اپنی محنت سے سیفٹی کے مختلف کورس مکمل کرکے دنیا کے مختلف ممالک میں باعزت خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا دنیا میں ڈگریوں سے زیادہ ڈپلومہ ہولڈرز نوجوانوں کو اہمیت دی جاتی ہے لہذا نوجوان کسی بھی ہنر میں مہارت حاصل کرنے کے بعد کسی بھی ملک جا سکتے ہیں تقریب تقسیم اسناد میں 30 سے زائد طلبہ کو سیفٹی کورس مکمل کرنے پر اسناد دی گیئں

technical-education

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *