اسلام آباد: سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر کے انڈیپینڈنٹ گروپ نے کامیابی حاصل کرلی۔

انڈیپینڈنٹ گروپ نے لاہور،کراچی اور ملتان کے ساتھ ساتھ پشاور اور سوات میں بھی فتح حاصل کی جس کے بعد ہارون الرشید سپریم کورٹ بار کے صدر منتخب ہوگئے۔

دوسری جانب پروفیشنل گروپ کے توفیق آصف کو شکست ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے انڈیپینڈنٹ گروپ کے سربراہ احسن بھون سمیت نومنتخب صدر ہارون الرشید، سیکرٹری زاہد اسلم اعوان اور دیگر عہدے داروں کو بھی مبارک باد دی گئی ہے۔

فتح کے بعدنومنتخب صدر ہارون الرشید کا کہناتھا کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں ، ہم آئین، جمہوریت اور مفادعامہ کو آگے لے کر چلیں گے ، وکلا کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

Supreme Court Bar Elections, Haroon-ul-Rasheed Elected President

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *