ایبٹ آباد: ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیراحمد کے احکامات پر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی سال2023 کارکردگی رپورٹ جاری، جس کے مطابق ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 6266 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں.
_ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے ترجمان ساجد اقبال کے مطابق مجموعی طور پر 425638 کالز موصول ہوئیں،. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر عارف خٹک نے سالانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ 1 سال کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ میں 6266حادثات میں 6367 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق سال2023کے دوران روڈ ٹریفک حادثات 548 ، میڈیکل ایمرجنسی کے 5018، آگ لگنے کے178 ،جرائم یا گولی لگنے کے47 ، دیگر و ریکوری ایمرجنسی 472 واقعات شامل ہیں۔
ان ایمرجنسی واقعات میں 6367 افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا. مختلف حادثات میں114 افراد جان کی بازی ہار گئے..
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کا کہنا تھا کہ ریسکیو ایبٹ آباد کی ٹیم انشااللّہ ایبٹ آباد کی عوام کی خدمت میں کوئی کثر نہیں چھوڑے گی اور ایبٹ آباد کی عوام کی خدمت پہلے سے بڑھ کر کرے گی۔
Rescue 1122 progress Report 2023