ایبٹ آباد: ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی نے شہید ڈاکٹر وردہ کو انصاف دلوانے کے مطالبے کے لئے ہونے والے احتجاج میں خصوصی طور پر شرکت کی

اس موقع پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی پوری کمیونٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ شہید ڈاکٹر وردہ کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے صبرِ جمیل کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔
ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی نے احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا جذبہ، اتحاد اور جوش و خروش قابلِ تحسین ہے۔ ایڈمنسٹریشن آپ کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور اس دل خراش واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ہم انشاءاللہ اس کیس کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن قانونی، انتظامی اور اخلاقی تعاون فراہم کریں گے۔
آخر میں ہسپتال کمیونٹی نے عہد کیا کہ شہید ڈاکٹر وردہ کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور انصاف کی جدو جہد ہر فورم پر جاری رکھی جائے گی۔

Protest to get justice for martyred Dr. Warda

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *