اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں ردو بدل کی تجویز منظور کرلی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا جس میں انکم ٹیکس تجاویز کی شق وار منظوری پر غور کیا گیا جب کہ کمیٹی نے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں ردو بدل کی تجویز منظور کرلی۔

قائمہ کمیٹی خزانہ نے 6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ آمدن پر انکم ٹیکس 2.5 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔

اسکے علاوہ کارپوریٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کی تجویز بھی منظور کرلی گئی ہے۔

واضح رہےکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی تھی اور اس سے قبل 6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد تجویز کی گئی تھی جو گزشتہ مالی سال میں 5 فیصد تھی۔

Proposal to reduce income tax on salaried class with annual income of Rs 6 lakh to Rs 1.2 lakh from 2.5% to 1% approved

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *