حکومت نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات12 بجتے ہی ہو گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل 55، 55 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا
فوٹو: وزارت پیٹرولیم
پیٹرول پرڈویلپمنٹ لیوی 84 روپے 40 پیسے سے بڑھا کر 105 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرپی ڈی ایل 76.21 روپے سے کم کر کے 55روپے فی لیٹرکر دی گئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ خطے میں جنگ کی صورتحال ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں، وزیراعظم اس متعلق بہت فکر مند ہیں اور وزیراعظم نے آج خود میٹنگ کی ہےجس میں صورتحال کاجائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھنا ہے کہ کتنا اضافہ کرنا ہے، متوازن کرکے ہم نے کوئی راستہ نکالنا تھا، ہم نے دوسرے ملکوں کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے، پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ ساتھیوں کو ساتھ ملا کر کشیدگی کم کرائی جائے، اس کشیدگی کو کم کرنے میں کتنی دیر لگے گی دیکھنا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی دوسرے ممالک سے اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پانچ روز گزر چکے ہیں روز جائزہ لیتے ہیں، قیمتوں میں ہر روز خطیر اضافہ ہورہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آج رات سے ہوگا۔

price of petrol and diesel increqased Rs 55 per liter

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *