ایبٹ اباد : ایبٹ اباد میں جاری 31 قومی کراٹے چیمپین شپ کے دوسرے روز پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ہونے والے چار کیٹگریز میں سے تین میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور تین سونے کے تمغے اپنے نام کیے پنجاب ایک سونے کے تمغے کے ساتھ دوسرے اور پاکستان واپڈا دو چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے ایبٹ اباد کے تاریخی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد میں پہلی دفعہ منعقدہ 31 ویں قومی کراٹے چمپیں شپ کے دوسرے روز چار میڈلز کا فیصلہ ہوا جس میں 84 کلوگرام سے کم وزن کیٹگری میں میدان پاکستان آرمی کے محمد عاصم کے ہاتھ رہا جنہوں نے اپنی ٹیم کے لیے سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ پاکستان ریلویز کے محمد اسد دوسری پوزیشن کے ساتھ چاندی پنجاب کے زائد رسول نظامی اور سندھ کے معز علی مشترکہ طور پر کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے

اسی طرح 84 کلوگرام سے زائد ویٹ کیٹگری میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پنجاب کے مرزا زبیر احمد قومی چیمپین قرار پائے اور سونے کا تمغہ اپنے نام کیا جنہوں نے فائنل میں پاکستان آرمی کے مضبوط کھلاڑی عدنان احمد کو زیر کیا عدنان احمد کے حصے میں چاندی کا تمغہ آیا سندھ کے فاروق احمد اور واپڈا کے قومی کھلاڑی باز محمد اس دفعہ کانسی کے تمغے تک ہی محدود رہے 31 ویں قومی کراٹے چمپین شپ کے انفرادی کاتا میں پاکستان آرمی کے ارشاد علی اپنے شاندار کاتا کی بدولت سونے کا تمغہ اپنے نام کرنے میں سرخرو قرار پائے پاکستان واپڈا کے محمد شہباز ان کے قریب ترین حریف رہے جن کے حصے میں چاندی کا تمغہ آیا سندھ کے سید کبیر علی اور بلوچستان کے شہرام حسین کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے اسی طرح ٹیم کاتا میں بھی میدان پاکستان آرمی کے ہاتھ رہا ارشاد علی سیف اللہ محمد فیاض اور وحید اللہ پر مشتمل پاکستان آرمی کی کاتا ٹیم نے اپنی مہارت کا بھر پور ڈنکا بجاتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا پاکستان واپڈا کے محمد شہباز حارث ندیم، گل زمان اور شہباز احمد پر مشتمل ٹیم نے چاندی بلوچستان کے شاہ ویز ،غلام مصطفی کاسی اور شہریار اور کے پی کے، کے حارث حبیب عبداللہ ہارون، وارث حبیب اور مصباح اللہ کانسی کا تمغہ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ۔

Pakistan Army secured first position on the second day of the 31st National Karate Championship in Abbottabad.

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *