ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرایبٹ آباد خالد اقبال جنرل الیکشن 2024 کے لیئے نامزد ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے عہدے کا حلف لے رہے ہیں۔
جنرل الیکشن 2024 کے لیے نامزد ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس/ دفتر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ہوا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے ریٹرننگ ، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے انکے عہدے کا حلف لیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام ریٹرننگ افسران/ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے ملاقات کے دوران الیکشن کی تیاری مکمل کرنے، سٹاف کی ٹریننگ، سکیورٹی کی فراہمی، سٹاف کی فراہمی ، الیکشن سٹاف کی ایریا تک رسائی، گاڑیوں کی فراہمی، سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن اور مانیٹرنگ ، الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق فری اینڈ فیئر الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے ہدایات جاری کیں۔
حلف برداردی کی تقریب میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر زیشان خان ، ریٹرننگ آفیسر این اے 17 ایڈیشنل کمشنر ہزارہ ڈویژن محمد ارشاد، ریٹرننگ آفیسر این اے 16 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس خان آفریدی، ریٹرننگ آفیسر پی کے-45 سیکرٹریریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عمر ارشد، ریٹرننگ آفیسر پی کے-43 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 علی شیر خان خلیل، ریٹرننگ آفیسر پی کے-42 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر3 زرک یار خان تورو، ریٹرننگ آفیسر پی کے -44 ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد ادریس، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر این اے-16 نصیر احمد، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر این اے-16 ثاقب رحمان، اسسٹنٹ ریٹنگ آفیسر این اے-17 سردار ارشاد علی، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفسر این اے-17 سردار محمد نواز، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی کے-42 لیاقت علی، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی کے-42 زیبر علی، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی کے-43 چن زیب خان، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی کے-43 نقاش خان، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی کے-44 جعفر رحمان، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرپی کے-44 مظفر علی، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی کے-45 منیب الرحمن، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی کے -45 اسد علی خان نے شرکت کی اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
#DCAbbottabad
Deputy Commissioner/District Returning Officer Abbottabad Khalid Iqbal is administering oath of office to the nominated Returning Officers and Assistant Returning Officers for General Election 2024.
oath taking RO election 2024