پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں گہری دھند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔
شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم ون، صوابی سے پشاور، ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بلکسر، ایم 3 فیض پور سے سمندری اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کردی گئی۔
اس کے علاوہ ایم 5 شیرشاہ سے سکھر اور ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک بند ہے۔
دوسری جانب سردی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
Heavy fog in plain areas of Punjab, Upper Sindh and Khyber Pakhtunkhwa, motorways closed