ناران کے مشہور سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک کو جانے والی سڑک 6 ماہ بعد بحال کردی سیاح برف سے ڈھکی جھیل کے دلفریب نظارے کرسکیں گے ناران کے مشہور سیاحتی مقام اور شہزادہ سیف الملوک اور پری بدالجمال کی رومانوی داستان سے منسوب جھیل سیف الملوک کی روڈ کو KDA نے6ماہ بعد بحال کردیا گیا جھیل روڈ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے باعث بند ہوگئ تھی مشیر سیاحت زاہد چن زیب اور ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان کی ہدایت پر KDA نے بھاری مشینری کے زریعے سڑک کو بحال کردیا سڑک بحال ہونے کے بعد ملک بھر کے سیاح اب برف سے ڈھکی جھیل سیف الملوک کا دلفریب نظارہ کرسکیں گے دوسری جانب سیاحتی ترقی کے ساتھ ساتھ سینکڑوں جیپ ڈرائیوروں کو روزگار کے مواقع میسر ائیں گے

Lake Saif-ul-Muluk, a famous tourist destination in Naran, has been restored after 6 months.

Lake Saif-ul-Muluk opened

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *