اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے شہری محمد نوید احمد کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روکتے ہوئے سی ڈی اے، پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو نوٹس جاری کردیا۔
اس کے علاوہ عدالت نے تمام فریقین سے 2 فروری تک درخواست پر شق وار جواب اور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
Islamabad High Court stops CDA from cutting trees